ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک ماہ کے دوران 302 بچے کورونا وائرس سے متاثر

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک ماہ کے دوران 302 بچے کورونا وائرس سے متاثر

Mon, 24 May 2021 18:33:51    S.O. News Service

ساگر، 24؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 302 بچے پائے گئے ہیں۔ ساگر میں واقع بندیل کھنڈ میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر سومت راوت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 302 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے چار بچوں کا علاج کے دوران ہی انتقال ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں مبتلا بچوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں ایک نو ماہ کا شیر خوار بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر راوت نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والے بچوں میں ابتدائی علامات سردی کے علاوہ الٹی اسہال اور پیلیا کے ہوتے ہیں۔ بچوں میں کورونا وائرس کے بارے میں انتظامیہ زیادہ چوکس ہے اور انتظامیہ نے بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ضلع ساگر کے گڈھاکوٹا میں ایک ’چائلڈ کووڈ کیئر سنٹر‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹرز میں بھی ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


Share: